کراچی میں پولیو مہم کا افتتاح، 20 لاکھ بچوں کو بوسٹر ڈوز دینے کا ہدف مقرر

کراچی میں پولیو مہم کا افتتاح، 20 لاکھ بچوں کو بوسٹر ڈوز دینے کا ہدف مقرر

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیس لاکھ بچوں کو بوسٹر ڈوز دینے میں کامیاب ہوں گے، پولیو جیسی بیماری سے بچے معذور ہو سکتے ہیں، ہم ملک کو پولیو سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے تو وہ معذور ہو سکتے ہیں، بعض شرپسند ویکسین سے متعلق پراپیگنڈا کرتے ہیں۔

میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔