صحت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، جس میں وزارتِ صحت سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے شعبہ صحت میں جاری اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں جاری اصلاحات، پولیو اور ہیپاٹائٹس جیسے دیگر موذی امراض کے خاتمے کے لئے وزارت کی کاوشوں کو سراہا۔