صحت
خلاصہ
- کراچی :(دنیا نیوز) شہر قائد میں انسداد پولیو مہم 6 جولائی سے شروع گا جو ایک ہفتہ جاری رہے گی
مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کراچی بھر میں 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کی کامیابی کے لیے مجموعی طور پر 26 ہزار پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے جب کہ ان کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 7 ہزار سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ رہ جانے والے اور پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے بچوں پر خصوصی توجہ دیں۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ یقینی بنایاجائےکہ انسدادپولیومہم میں اہداف مکمل ہوں