محکمہ صحت کی کارکردگی قابل اطمینان، تمام ٹاسک مکمل کیے : وزیراعلیٰ بلوچستان

محکمہ صحت کی کارکردگی قابل اطمینان، تمام ٹاسک مکمل کیے : وزیراعلیٰ بلوچستان

 سینشل پیکج آف ہیلتھ سروسز بلوچستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان تمام شراکت داروں کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور کمٹمنٹس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 164 بنیادی مراکز صحت فعال بنائے گئے ہیں جب کہ ماؤں، بچیوں اور بچوں کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا کہ ڈیرہ بگٹی کے ایک دور دراز علاقے میں ڈاکٹر باری نے ہسپتال فعال کیا، جہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تو اس کا نام بخت محمد رکھا گیا۔

سرفرار بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے ہر بچے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت اپنا وقت ضائع نہیں کرے گی اور مثبت تبدیلی کے لیے محکمہ صحت کو ہمیشہ فرنٹ لائن پر رکھا جائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان سے متعلق ان کے مؤقف پر تنقید کی جاتی ہے، تاہم انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ حکومت بلوچستان صوبے میں صحت سمیت بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔