وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال

وزیراعظم  27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کی، ان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مارگلہ ہسپتال کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 250 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال چین نے کورونا وبا کے دوران 2020 میں تعمیر کرکے پاکستان کے حوالے کیا تھا، تاہم 2025 تک یہ غیر فعال رہا۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے حوالے کیا گیا ہے، تزئین و آرائش کے بعد ہسپتال کو فعال کیا جا رہا ہے، جہاں زچہ و بچہ سمیت پانچ بڑے شعبے اور جدید آپریشن تھیٹر قائم ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا  کہ ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔