پاکستان
خلاصہ
- دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا کوئی پروگرام نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کہتی ہیں بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کے خلاف دھمکی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ چین کے صدر مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا کوئی پروگرام نہیں، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کے خلاف دھمکی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان جنوبی ایشیاء کے زمینی حالات کے مترادف ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 12 اگست کو جدہ جائیں گے۔ او آئی سی کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ دہشتگردی خطے کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس مسئلے کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا الزامات سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سری لنکا میں پاکستانی سفارتکار پر بھارتی میڈیا کے جاسوسی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ روز کے ڈرون حملے کی مذمت کرتا ہے۔