اسلام آباد : تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم

اسلام آباد : تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم
اسلام آباد (دنیا نیوز) حالات اس وقت خراب ہوئے جب ریڈیو پاکستان چوک پر عون چوہدری کی گاڑی کو پولیس نے روکا۔مزاحمت پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی چوک پر موجود پی ٹی آئی کے کارکن ڈنڈے اٹھا کر ریڈیو چوک کی طرف نکل پڑے۔ حالات کی کشیدگی دیکھ کر پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی اور نادرا چوک سے سپریم کورٹ کی جانب جانے والے راستےکو بند کردیا گیا۔ کارکنوں نے پولیس پر پتھراوٴ کیا جس پر پولیس اہلکار پیچھے ہٹ گئے۔ پی ٹی آئی کے کارکن علی امین گنڈا پور کی جانب سے عمران خان کی اپیل پر پی ٹی آئی کے منتشر کارکن واپس ڈی چوک روانہ ہوگئے۔