قوم کو بھوک ، پیاس اور جہالت کی چھری سے ذبح کیا گیا، ڈاکٹر طاہر القادری

قوم کو بھوک ، پیاس اور جہالت کی چھری سے ذبح کیا گیا، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے سسٹم پر شدید تنقید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بھوک ، پیاس اور جہالت کی چھری سے ذبح کیا گیا ہے ۔ ایسے لگتا تھا ٹیکہ لگا کر قوم کو بیہوش کیا گیا ہے مگر انقلاب نے بیہوش قوم کو جگا دیا ہے ۔ اب غریب جاگیں گے اور لوٹ مار کرنے والوں کو سونا پڑے گا ۔ طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب کی وجہ سے مظلوموں کو بھی اچھے مستقبل کی نوید مل چکی ہے ۔ انھوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن میں جیتنے والی کسی جماعت نے اپنے انتخابی منشور پر کبھی عمل نہیں کیا ، انتخابات جیت کر قوم کو لٹیروں سے بچائیں گے۔