ریتی بجری کی غیرقانونی فروخت، سندھ حکومت نے رینجرز سے مدد مانگ لی

ریتی بجری کی غیرقانونی فروخت، سندھ حکومت نے رینجرز سے مدد مانگ لی

 

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ریتی بجری اٹھانے کا غیر قانونی کام عروج پر ہے جس میں بااثر سیاسی شخصیات ملوث ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت ریتی بجری اٹھانے کے تمام ٹھیکے منسوخ کر چکی ہے تاہم اس کے باوجود یہ کام جاری ہے جس پر محکمہ معدنیات نے غیر قانونی طور پر ریتی بجری اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے رینجرز کی مدد طلب کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں ریتی بجری کے غیر قانونی کاروبار کو روکنے کے لئے رینجرز سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی اس سلسلے میں ایک خط ڈی جی رینجرز کو ارسال کیا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر اور گڈاپ میں اربوں روپے کی ریتی بجری اٹھانے کا غیر قانونی دھندہ جاری ہے۔