بلوچستان :سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 12 دہشتگرد ہلاک

Published On 14 Feb 2016 09:56 AM 

سکیورٹی فورسز نے سبی میں اطلاعات ملنے پر آپریشن کیا ، دہشتگردوں کے دو ٹھکانے تباہ ، دس کو گرفتار کر لیا گیا

سبی (دنیا نیوز ) بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ سبی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت بارہ دہشتگرد مارے گئے ۔ ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے سبی کے علاقے میں آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر اسلم عرف اچھو سمیت بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ دس کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ۔ بڑی تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ۔