کراچی میں سال رواں کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی میں سال رواں کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں سال رواں کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، پانچ دن جاری رہنے والی مہم میں 22 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سال رواں کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف اعجاز صدیقی نے مہم کا افتتاح کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کو پولیو سے پاک کرنے کیلِئے والدین کا تعاون درکار ہے ۔ شہر قائد میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 22 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ 12 ہزار ورکرز اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیو رضا کاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کےلئے پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔