بلوچستان سے ہر قیمت پر پولیو کا خاتمہ کیا جائے گا: ثناء اللہ زہری

بلوچستان سے ہر قیمت پر پولیو کا خاتمہ کیا جائے گا: ثناء اللہ زہری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سے وزیر اعظم پولیو پروگرام کی ترجمان سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی جس میں پشین اور قلعہ عبد اللہ میں پولیو مہم کے دوران خطرات سے نمٹنے پر بحث کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان سے پولیو کا خاتمہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان سے پولیو کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم پولیو پروگرام کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں اگلے چند ماہ میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا، پولیو کے حوالے سے پشین اور چمن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔