کراچی کی سکیورٹی پولیس کے حوالے ، سٹریٹ کرائمز میں اضافہ

Published On 21 Apr 2017 10:55 AM 

شہر کے عوام پانچ روز سے رینجرز کی سکیورٹی سے محروم ، موجودہ حالات میں عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

کراچی ( روزنامہ دنیا ) شہر قائد پانچ دن سے رینجرز کی سیکورٹی سے محروم ہے ۔ پولیس حکام اس سیکورٹی گیپ میں پہلے سے زیادہ مستعد دکھائی دے رہے ہیں ۔ شہریوں کی خوش قسمتی ہے کہ اس دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا تاہم شہر بھر میں سٹریٹ کرمنلز بظاہر بے لگام ہیں ۔ گینگسٹرز کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں ۔ کراچی کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور تاجر برادری حکومت سندھ اور وفاق سے مطالبہ کر رہی ہے کہ کراچی میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مستقل بنیاد پر رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے جائیں ۔ پولیس سٹیشنز میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی رپورٹنگ بڑھ گئی ہے ۔ شہری خود کو اس حوالے سے غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔ پولیس کے اعلیٰ افسران سٹریٹ کرائمز کے زور پکڑنے کی تردید کر رہے ہیں ۔