دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن، وزیراعلیٰ نے بچوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

Published On 13 Jan 2018 01:23 PM 

وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کمیٹٰ کے سربراہ ہوں گے، رانا مشہود اور آئی جی سمیت 20 ارکان شامل ہوں گے۔

لاہور: (دنیا نیوز) وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے دنیا نیوز کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بچوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ سربراہ ہوں گے، رانا مشہود اور آئی جی سمیت 20 ارکان شامل ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، کمیٹی بچوں کے حوالے سے حفاظتی تدابیر ، نصاب میں بچوں کے حفاظت کے حوالے سے مضامین اور یونیورسٹی سے ریسرچ مضامین نصاب میں شامل کرنے کی سفارشات مرتب کر کے وزری اعلیٰ کو 15 دن میں پیش کرنے کی پابند ہو گی۔ کمیٹی پورے صوبے میں بچوں کے بارے کیسز میں ہونے والی تاخیر اور پیش رفت کے حوالے سے بھی اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور جن کیسز میں کوتاہی ہوئی ہے اس پر اپنی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔