آرمی چیف کا دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار کو خراجِ تحسین

آرمی چیف کا دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار کو خراجِ تحسین

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی پنجاب پولیس کے اہلکار صابر حسین کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی صابر حسین کے لیے آرمی میڈیکل کور کو مصنوعی اعضا مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

یاد رہے کہ پنجاب پولیس کے اہلکار صابر حسین ڈی جی خان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ صابر حسین کے بائیں بازو اور دائیں ٹانگ میں متعدد گولیاں لگیں تھیں۔