لاہور: جنوبی چھاؤنی میں سلنڈر دھماکہ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

لاہور: جنوبی چھاؤنی میں سلنڈر دھماکہ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

جنوبی چھاؤنی میں غیر قانونی طور پر قائم شدہ گیس سلنڈر کی دکان علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گئی جہاں سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹنے کے باعث گلی میں کھیلتے 4 بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔