کوئٹہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے کا دورہ کوئٹہ، شیخ رشید کی جانب سے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبریاں، کرایوں میں 30 فیصد کمی اور ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت بھی ملے گی۔
شیخ رشید نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور اکبر بگٹی ایکسپریس کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی جا رہی ہے تا کہ مسافروں کو سستی سفری سہوت میسر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ریلوے کو فعال کرنا ہو گا، ہم ریلوے کی زمین پر پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے تیار ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں چوروں ڈاکؤوں سے ہمیں جو ریلوے میں جہیز ملا ہے اسے ٹھیک کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ عنقریب کوئٹہ کی ٹرینوں میں وائی فائی سروس کا بھی آغاز کر دینگے اور ٹریک پر حادثات کے پیش نظر پورے ملک کے ٹریک کے گرد باڑ لگائی جائیگی۔