وزیر مملکت مراد سعید پاؤں پھسلنے سے گر کر زخمی

وزیر مملکت مراد سعید پاؤں پھسلنے سے گر کر زخمی

مراد سعید گزشتہ شام وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی سے ملنے ان کے دفتر گئے جہاں سے واپس نکلتے ہوئے انکا پاؤں پھسل گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے، فرش پر گرنے سے ان کے ناک، ٹھوڑی اور ماتھے پر زخم آئے، انہیں فوری پولی کلینک ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔