سرینگر: (دنیا نیوز) میر واعظ عمر فاروق نے پاک بھارت کشیدگی کو خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کو بات چیت سے مسائل کو حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دے دیا۔ سری نگر سے جاری بیان میں میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ جنگ کبھی بھی مسائل کو حل نہیں کر سکتی۔ بات چیت ہی آگے بڑھنے کا واحد ذریعہ ہے۔
دوسری جانب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے چھاپوں کے خلاف وادی بھر میں دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی۔ دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہے۔ ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے دی گئی تھی۔