راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائز حمد اللہ محب نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن واسحتکام پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائز حمد اللہ محب کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک افغان سرحدی انتظام پر بھی گفتگو کی گئی۔