اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے پر میں مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ میں بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ قومی اہداف کے حصول میں سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اخراجات، مالی خسارے پر قابو پانے اور معاشی استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔
I want to appreciate the Armed Forces leadership for limiting their budget and thus contributing towards govts drive of managing expenditures, reducing fiscal deficit and achieving economic stability. All of us have to play our role in meeting our national goals.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) June 4, 2019
انہوں نے بھی ٹویٹ لکھا کہ ہماری قومی سلامتی کو درپیش گوناں گوں چیلنجز کے باوجود افوجِ پاکستان کا آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔
ہماری قومی سلامتی کو درپیش گوناں گوں چیلنجز کے باوجود افوجِ پاکستان کا آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ اس بچت کے نتیجے میں میسر آنے والا سرمایہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کیا جائے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2019