اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، وطن کے دفاع کی خاطر قربان ہونے والے شہدا ہمارا فخر ہیں، پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔