"پلانٹ فار پاکستان" شجرکاری مہم گیم چینجر ثابت ہو گی: وزیراعلی پنجاب

"پلانٹ فار پاکستان" شجرکاری مہم گیم چینجر ثابت ہو گی: وزیراعلی پنجاب

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے "پلانٹ فار پاکستان" مہم کےتحت لاہور کے نواحی علاقے خدپور میں پودا لگایا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولی تھین بیگ پر پابندی کی سمری تیار کر لی گئی ہے، اس کی منظوری آئندہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر کی حثیت رکھتا ہے، قبضہ مافیا سے ہزاروں ایکڑ زمین کو واگزار کروایا گیا ہے۔ حکومت شجرکاری مہم کیلئےسرگرم ہے، جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے اور پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائیں گے۔