کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے، شاہ محمود، بھارتی مظالم بے نقاب کر دیئے، فردوس عاشق

کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے، شاہ محمود، بھارتی مظالم بے نقاب کر دیئے، فردوس عاشق

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے کشمیر میں بھارت کی بربریت اور انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا، وزیراعظم کے مسلم کمیونٹی سے خطاب پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مقبوضہ کشمیرسے متعلق بیان جامع اور واضح ہے، بھارت ظلم وجبر سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانا چاہتا ہے، مقبوضہ وادی میں لوگوں پر زندگی اجیرن کر دی گئی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں، ایران، ترکی اور متعدد ممالک نے بھارتی اقدامات کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں، وزیراعظم نے کشمیر میں بھارت کے ظلم وجبر کو بےنقاب کیا، عالمی برادری کشمیر میں کرفیو ختم کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔