لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر سے دوران پرواز دریائے راوی کے قریب پرندہ ٹکرا گیا جس سے ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔
وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تاہم تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حافظ آباد کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔
ہیلی کاپٹر کے فرنٹ والے حصے کو نقصان پہنچا جہاں ڈنٹ پڑ گیا ہے، جب ڈینٹ پڑا تو مشینری سے بھی آوازیں آنا شروع ہو گئیں تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ہیلی کاپٹر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر سپورٹس پنجاب سمیت دیگر عملہ ہیلی کاپٹر میں سوار تھا۔