یوم دفاع پر مثالی کوریج: میڈیا کے شکر گزار ہیں: میجر جنرل آصف غفور

Last Updated On 08 September,2019 09:34 am

لاہور: (ویب ڈیسک) یوم دفاع پر زبردست کوریج ملنے پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کا شکریہ ادا کر دیا۔

 

ٹویٹر پر پیغام میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم دفاع و شہدا کی خصوصی کوریج اور بیک وقت اسے دوبارہ نشر کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیرکے باعث فوج72 سال سے حالت جنگ میں ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا کے موقع پر شہیدوں کے اہلخانہ کے پاس جانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہدا ہمارا فخر اور انکے اہلخانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے یوم شہداء سے ایک روز قبل دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ یوم شہداء پر شہری شہیدوں کے گھروں میں جائیں اور شہیدوں کے ورثاء کو احساس دلائیں کہ پوری قوم آپ کیساتھ ہے۔

 

 

Advertisement