کشمیر ی عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے: فردوس عاشق

کشمیر ی عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے: فردوس عاشق

اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی اور جمہوری حقوق سلب کر کے ان کی مذہبی آزادی بھی چھین لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود کشمیری عزادار باہر نکلے اور بھارتی جبر کو للکارا۔