نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایل او سی پر اقوام متحدہ کے نگران مشن کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا یو این مشن کو بھارتی خلاف ورزیوں کی سخت نگرانی کرنی چاہیے، 5 اگست کے بعد اقوام متحدہ نگران مشن کا کردار مزید اہم ہوگیا، سلامتی کونسل کو نگران مشن کی رپورٹنگ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرنا چاہیے، اقوام متحدہ نگران مشن کے میزبان کی حیثیت سے پاکستان ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔