4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

Last Updated On 11 September,2019 06:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی میں چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی ہیں۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجرجنرل محمد چراغ حیدر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مزید ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔
 

Advertisement