اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر 58 ملکوں کا انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کاساتھ دیناقابل ستائش ہے۔ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کا ساتھ دینے والے 58 ملکوں کو سراہتا ہوں۔ کشمیریوں کے حقوق کا احترام اور حفاظت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کےمطابق حل کرنے پر زور دیا۔ یورپی یونین نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا۔ بین الاقوامی برادری کامطالبہ ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کے حقوق کاتحفظ کرے۔
I welcome the EU’s call in the Human Rights Council for a peaceful solution of the Kashmir dispute in line with UNSC resolutions, int law and bilateral agreements.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 12, 2019
I commend the 58 countries that joined Pakistan in Human Rights Council on 10 Sept reinforcing demands of int community for India to stop use of force, lift siege, remove other restrictions, respect & protect Kashmiris rights & resolve Kashmir dispute through UNSC resolutions.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 12, 2019
10 ستمبر کو انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے ساتھ ملکر عالمی برادری کی جانب سے بھارت سے طاقت کا استعمال روکنے،کرفیو اٹھانے،بندشیں ہٹانے، کشمیریوں کے حقوق کی تکریم و تحفظ کرنے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل جیسے مطالبات کرنے والے 58 ممالک قابل تحسین ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 12, 2019
میں انسانی حقوق کونسل میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے یورپی یونین کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 12, 2019
عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا مطالبہ ہے بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے، یورپی یونین کے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے مطالبے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ 58 ملکوں نے بین الاقوامی برادری کے مطالبے کو تقویت دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا افغانستان میں ناکامی پر ہمیں الزام دینا غلط ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 70 ہزار افراد شہید ہوئے، معیشت کو 100 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ میں شرکت نہ کرتے تو دنیا کا خطرناک ملک نہ کہلاتے، امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کیخلاف تھا، سوویت یونین کے خلاف لڑنے والے مجاہدین تھے، مجاہدین امریکا کے خلاف ہو گئے تو دہشتگرد بن گئے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے روسی روسی ایکسپو بینک کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے روسی بینک کے ڈائریکٹر کو پاکستان میں تاجردوست پالیسیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ایکسپوبینک کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا، روسی بینک کے ڈائریکٹر نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم رابطے جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کا فیصلہ کرلیا، وہ رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے امریکا سے واپسی پر سعودی عرب دورے پر مشاورت ہوئی، عمران خان امریکا روانگی سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہوگا۔