پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آرٹیکل 149 صرف ہدایات تک محدود ہے، آرٹیکل 149 کے تحت انتظامی امور سنبھالنا خلاف قانون ہے، کراچی میں آرٹیکل 149 کا نفاذ غیر قانونی ہے، ناقص پالیسیوں کے باعث بد ترین معاشی بحران ہے، وفاق صوبوں کو تجاویز دے سکتا ہے، اس ناٹک کو بند کیا جائے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، 18 ویں ترمیم میں اس شق کو نکال دیا گیا ہے، آئین میں ایسا کچھ نہیں کہ وفاق انتظام سنبھال لے۔