وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا گیا

وزیراعظم کا بروز ہفتہ مورخہ 14 ستمبر کو کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو عمران خان کا دورہ کراچی شیڈول تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سٹریٹجک کمیٹی کی سفارشات مرتب ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتوں کا امکان تھا۔