آزادی کشمیر کی جدوجہد کوئی ٹونٹی ٹونٹی میچ نہیں: فردوس عاشق

آزادی کشمیر کی جدوجہد کوئی ٹونٹی ٹونٹی میچ نہیں: فردوس عاشق

اسلام آباد میں تقریب سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی تنظیم اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں، مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی جیل بن چکا ہے، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کوئی ٹونٹی ٹونٹی میچ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کشمیر کے بچوں کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں، وہ کشمیریوں کے وکیل، سفیر اور ترجمان بن کر ہر بین الاقوامی طاقت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں، وزیراعظم نے سعودی قیادت سے بھی مسئلہ کشمیر پر بات کی۔