'آٹا اور چینی تحقیقاتی رپورٹ میں سب سے زیادہ بینفشری شہباز شریف کا خاندان ہے'

Last Updated On 26 April,2020 06:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے عمران خان پر الزام تراشیاں جاری ہیں، آٹا اور چینی تحقیقاتی رپورٹ میں سب سے زیادہ بینفشری شہباز شریف کا خاندان ہے، انکوائری کمیشن کو مزید مہلت دینے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سیاسی طور پر آئسولیشن کے شکار اپوزیشن لیڈرسیاسی حملے کر رہے ہیں، ہمیں مجبوراً تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے۔ فراغت کا شکار اپوزیشن لیڈر گولہ باری کرتے رہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بار بار دہرا چکے ہیں کہ کورونا پرسیاست نہیں کرنی، آٹا، چینی کمیشن نے تحقیقات کیلئے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگا۔ گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ سبسڈیز دی گئیں۔ شہبازشریف صاحب سب سے زیادہ بینی فشری آپ کے بیٹے ہیں۔ آٹا، چینی کمیشن میں وزیراعظم کا کوئی رشتہ دارملوث نہیں، کمیشن کو 3 سال کےآڈٹ کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔