وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کر کے امریکا چلے گئے

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کر کے امریکا چلے گئے

وزیراعظم 21 سے 27 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے۔ عمران خان امریکا میں کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف پیش کریں گے۔ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے، وزیر اعظم عالمی میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال کو دنیا کے سامنے رکھیں گے۔