احساس پروگرام کا مقصد ملک میں عدم مساوات کا خاتمہ ہے، فردوس عاشق اعوان

احساس پروگرام کا مقصد ملک میں عدم مساوات کا خاتمہ ہے، فردوس عاشق اعوان

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے ملک میں ایک کروڑ پانچ لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے اور انہیں سرکاری ہسپتالوں میں 720,000 روپے تک مالیت کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اگلے دو برس کے دوران یہ کارڈ ڈیڑھ کروڑ افراد میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ بیماری سے بڑھ کر کوئی بے بسی نہیں ہوتی۔ صحت کارڈ سے ان غریبوں اور ناداروں کا علاج ممکن ہو رہا ہے جو اپنے مالی حالات کے پیش نظر ہسپتالوں کا رخ نہیں کر پاتے۔