وفاقی کابینہ میں ردوبد ل کا حتمی فیصلہ، اسد عمر واپسی کیلئے راضی

Last Updated On 23 September,2019 09:25 am

اسلام آباد: (طارق عزیز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کر لیا جس کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا، وزیراعظم نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر راضی کر لیا۔

پرویز خٹک، شفقت محمود، اعظم سواتی، فواد چودھری، زبیدہ جلال، فیصل واوڈا اور دیگر کے محکمے تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ فیصل آباد سے فرخ حبیب، عالیہ حمزہ کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ سینیٹر احمد خان، سینیٹر انوار الحق کے نام زیر غور ہیں۔ باپ کے کوئٹہ سے ایک وزارت کے لئے دو سینیٹرز اور ایم این اے سردار اسرار ترین کانام شامل ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد کابینہ میں ردوبدل حتمی ہے جس میں ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی ذمہ داری دی جائے گی، فواد چودھری کو چیف سپوکس مین بنانے کی تجویز تھی لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوسکا، ق لیگ کو مزید ایک وزارت دی جائے گی، اسد عمر کو پٹرولیم کی وزارت دی جاسکتی ہے، کچھ اہم وزرا سے وزارت واپس لی جاسکتی ہے۔
 

Advertisement