نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو نیویارک میں پاکستان میں زلزلے کی اطلاع دی گئی اور اس سے ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
وزیراعظم نے زلزلے سے انسانی جانوں کے ضیاع اور دیگر نقصانات پر افسوس اور گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی زلزے کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔