نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات میں انھیں کشمیر کی صورتحال اور قتل عام کے خطرات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی جیسنڈرا آرڈرن سے ملاقات جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جب بھی کرفیو اٹھا تو بہت بڑا بحران جنم لے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے مساجد پر حملے کے بعد جیسینڈرا آرڈرن کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور ایتھوپیا کی صدر کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔