میرپور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد تباہی کا علم نہیں تھا، میرے بیان کو سوشل میڈیا پرغلط انداز میں پیش کیا گیا۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر میرے بیان کو زلزلہ کے ساتھ جوڑ اگیا، زلزلے سے متعلق بیان کی مذمت کرتی ہوں، اس مشکل گھڑی میں سب کا متحد ہونا ضروری ہے، ڈویژنل ہسپتال میرپور میں ابتک 500 زخمی لائے گئے، زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے لائحہ عمل بنایا جائیگا ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر زلزلہ متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک مخصوص میڈیا گروپ نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، اس مشکل گھڑی میں سب کا متحد ہونا ضروری ہے، مشکلات کا مقابلہ قوم متحد ہو کر کرتی ہے، ڈویژنل ہسپتال میر پور میں اب تک 500 زخمی لائے گئے، زلزلے میں اب تک 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کا کام قابل تحسین ہے، ڈویژنل ہسپتال میں پورٹ ایبل ایکسرے مشین جلد فراہم کر دی جائیگی، جب بھی اس قوم پر کوئی مشکل یا آفت آتی ہے تو سب متحد ہو جاتے ہیں، حکومت پاکستان متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی، امید ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کرینگے۔