اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا کے بڑے سفارتی فورم پر موثر انداز میں پہنچائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر جاندار تھی، ہمیں عمران خان پر فخر ہے۔ انہوں نے مسلم اُمہ کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا اور ان کی ساری ٹیم کومبارکباد دیتی ہوں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں اپنا بیانیہ پیش کیا۔ انہوں نے مظلوم کشمیریوں کی آوازکوطاقت دی۔ ہمارے لیڈر نے ثابت کر دیا کہ وہ بڑے لیڈر ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مسلم امہ کے لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں، عمران خان نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے اور پورے پاکستان کا مقدمہ لڑا۔