میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس، لوگوں میں خوف وہراس

میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس، لوگوں میں خوف وہراس

تفصیل کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ 24 ستمبر کے المناک زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ملک کے بیشتر حصوں میں شدید زلزلہ آیا تھا جس سے درودیوار کانپ اٹھے تھے۔ اس زلزلے کا سب سے زیادہ نقصان میرپور آزاد کشمیر میں ہوا جہاں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ اس زلزلے سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں میرپور، بھمبر اور جاتلاں کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔