ملیحہ لودھی کی انسانی حقوق کمشنر سے ملاقات، وادی میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

ملیحہ لودھی کی انسانی حقوق کمشنر سے ملاقات، وادی میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے انسانی حقوق کمشنر کو کشمیر میں اپنی رپورٹس کی روشنی میں کردار ادا کرنا چاہے۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی بحث میں ملیحہ لودھی نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، انسانی حقوق ہائی کمشنر کی وادی میں انکوائری کمیشن قائم کرنے کی سفارش کی حمایت کرتا ہے۔