'کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لانے والی ہے، بھارتی کوفیو نے عالمی ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا'

'کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لانے والی ہے، بھارتی کوفیو نے عالمی ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا'

کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے شہداء اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔ شہید بھٹو، شہید بی بی اور سابق صدر زرداری نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو دوٹوک انداز میں اٹھایا۔ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی لاک ڈاوَن نے عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا۔