لاہور کو ایک بار پھر سموگ نے لپیٹ میں لے لیا، ائیر کوالٹی انڈیکس 466 ہوگیا

لاہور کو ایک بار پھر سموگ نے لپیٹ میں لے لیا، ائیر کوالٹی انڈیکس 466 ہوگیا

 بھارتی پنجاب میں فصلوں کی لگانے والی آگ کا دھواں لاہور منتقل ہوگیا، 24 گھنٹے میں اے کیو آئی 177 پوانٹس بڑھ گیا۔ شملہ پہاڑی اور گردونواح کا اے کیو آئی 548 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گلبرگ کے علاقہ کا 556، پنجاب اسمبلی سے ملحقہ علاقوں کا اے کیو آئی 499 ہوگیا۔ لبرٹی 400، اپر مال 434، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا 401 اے کیو آئی ہوگیا۔ علامہ قبال ٹاؤن کا 384 اور بیدیاں روڈ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 606 ہوگیا۔