مسلم لیگ ن بیماری پر سیاست کرنا چاہتی ہے، علاج نہیں: فردوس عاشق اعوان

مسلم لیگ ن بیماری پر سیاست کرنا چاہتی ہے، علاج نہیں: فردوس عاشق اعوان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے سیاست کو پس پشت ڈال کر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر نیک نیتی سے فیصلہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ ن لیگ کا ردعمل ثبوت ہے کہ وہ بیماری پر سیاست کرنا چاہتے ہیں،علاج نہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ گر آپ قانون کا احترام کرتے ہیں تو زر ضمانت (indemnity bond) کے قانونی تقاضے کو پورا کرنے میں کیا عار ہے؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن کا نہیں، ایک شخص کی صحت کا ہے جس کے ریلیف کیلئے حکومت نے غیر معمولی اقدام اٹھایا ہے۔