وزیراعظم، وزیر داخلہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے: شجاعت حسین

وزیراعظم، وزیر داخلہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے: شجاعت حسین

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا وزیراعظم کو اناڑی کھلاڑیوں نے مشورہ دیا حکومتی رٹ قائم کریں، عمران خان نے مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا ثبوت دیا، مشرف دور میں بھی اکثر لوگ حکومتی رٹ کا مشورہ دیتے تھے۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا دھرنے کے دوران ہمارا مسلسل رابطہ تھا، حالات کنٹرول کرنے میں اسلام آباد انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے ہزاروں افراد کے سامنے صبر کا مظاہرہ کیا۔