'سابق بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین کی بے حرمتی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں'

'سابق بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین کی بے حرمتی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں'

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سلام پیش کرتے ہیں اپنی کشمیری ماؤں اور بہنوں کو جنہوں نے جرات، شجاعت اور بہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا، جدوجہد آزادی میں ان کی قربانیاں اور خدمات تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اخلاق سے عاری اور فسطائیت سے بھرپور یہ سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے، ‏بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں، عالمی برادری بھارتی فوج کے ایسے ذہنی بیماروں اور انسانیت کے مجرموں کے خلاف سخت درعمل کا اظہار کرے۔