وزیراعظم کا سری لنکا کے نومنتخب صدر کو ٹیلی فون، الیکشن جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم کا سری لنکا کے نومنتخب صدر کو ٹیلی فون، الیکشن جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے نتائج سری لنکن عوام کا آپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔ امید ہے آپ کی صدارت میں سری لنکا میں مزید ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ عمران خان اور سری لنکن صدر نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔