اسلام آباد: (دنی انیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یوسف بیگ مرزا میڈیا سے متعلق امور پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف بیگ مرزا نے حکومت کی میڈیا ٹیم کے ارکان کے درمیان اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔
یوسف بیگ مرزا 11 دسمبر 2018ء کو یوسف بیگ مرزا، وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے میڈیا مقرر کیے گئے تھے۔ یوسف بیگ مرزا کو اعزازی طور پر مقرر کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
یوسف بیگ مرزا سے متعلق یہ بھی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا جا سکتا ہے تاہم انہیں معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کیا گیا تھا۔